وہاڑی میں وارداتیں،وکلاء،تاجر تنظیموں کا شدید احتجاج

وہاڑی میں وارداتیں،وکلاء،تاجر تنظیموں کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ، نامہ نگار)ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، لاقانونیت اور ڈی پی او وہاڑی کے ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم وہاڑی میں صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بابر منظور دوگل، جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست نے دیگر سینئر وکلا، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او وہاڑی نے آمرانہ طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے اور وہ اپنے فرائض منصبی سرانجام نہیں دے رہے۔ڈی پی او وہاڑی کا تاجروں، وکلا اور دیگر معززین (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)
کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے جسکی مذمت کرتے ہیں وکلا کے ساتھ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس کسی بھی ملزم کوپکڑنے میں ناکام ہے وکلا کے ساتھ ہونیوالی وارداتوں کے حوالہ سے بات کرنے گئے تو ڈی پی او کا وکلا کے ساتھ رویہ انتہائی ناروا تھا۔ ڈی پی او وہاڑی اور وہاڑی پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔اگر ڈی پی او وہاڑی نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہڑتال اور احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیں گے ڈی پی او وہاڑی کو سول سوسائٹی اور عوام کے ساتھ چلنے کیلئے کسی ٹیوٹر کی ضرورت ہے جوانہیں اخلاق سکھائے پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کی گرفتاری کی جھوٹی مہم چلائی جارہی اور وکلا کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ناتجرنہ کار ڈی پی او کو وہاڑی کی عوام پر مسلط کر دیا گیا جو ڈکٹیٹر کا کردار ادا کر رہا ہے وہاڑی پر امن شہر ہے ڈی پی او طارق عزیز کی تعیناتی کے بعد پولیس عوام کے ساتھ بدمعاشی کر رہی ہے ممبر بار کے ساتھ ڈکیتی ہوئی جسکے ملزمان پکڑنے کی بجائے پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لئے الٹا وکیل کو ہی جھوٹا ثابت کر رہی  ہے اگر ڈی پی او نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو کسی بھی پولیس اہلکار کو کچہری میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔اگرآئندہ کسی وکیل کے خلاف کوئی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی تو حالات کے ذمہ دار ڈی پی او وہاڑی ہونگے۔مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او کی تعیناتی کے بعد سب سے زیادہ متاثر تاجر ہو رہے ہیں ڈاکو دن دیہاڑے عوام کو لوٹ رہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی وکلا کے ہمراہ پولیس کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کی یقین دہانی کروائی اور ڈی پی او وہاڑی کے تبادلہ کا مطالبہ کیا پریس کانفرس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان کسان اتحاد چوہدری افتخار احمد، نائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری حسیب سرور، میاں خالد محمود چیمبر آف کامرس، راہنما کسان اتحاد چوہدری آصف شہزاد، چوہدری محمد سرور موڈی،راہنما منہاج القران را غلام مصطفے سمیت دیگر تنظیموں کے راہنماں نے شرکت کی۔
احتجاج