موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت متعارف 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت متعارف 

  

 ملتان(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے اپنی ڈیجیٹل بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے صارفین کے اکانٹ کھلوانے کا عمل مزید سہل انداز سے متعارف کرادیا ہے۔ اپنے تزویراتی (بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

ویژن کی روشنی میں ایم ایم بی ایل کے نئے صارفین بینک کی ویب سائٹ  account.mobilinkbank.com) پر جائیں، یا، پھر ایم ایم بی ایل کی دوست ایپ استعمال کرکے آن لائن اکانٹ کھلوانے کے لئے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہیں محض ایک انٹرنیٹ کنکشن اور کیمرے سے آراستہ کمپیوٹر یا  اسمارٹ فون کی ضرورت ہے۔ اس دوران، صارفین کو انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) اور موبائل نمبر وغیرہ کی معلومات کی تصدیق، خود کار طریقے سے اندراج کرنے والے فارمز اور آسان طریقوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ، دستاویزات جیسے لائیو تصویر، IDاور آمدن کے شواہد کو صارف کی سیکورٹی کے پیش نظر محفوظ رکھا جاتا ہے۔  ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ایم ایم بی ایل ملک کے اندر ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولیات کی قبولیت میں تیزرفتار اضافے کا اعتراف کرتا ہے۔ اسی بات کے پیش نظر، بینک KYCٹیکنالوجی (انفرادی صارفین کی آن لائن شناخت کی نشاندہی اور تصدیق کا عمل) کو استعمال کرکے ڈیجیٹل اکانٹ کھلوانے کے طریقے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے اور صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لئے مصروف ہے۔صارفین کو محفوظ اور ڈیجیٹل طریقے سے شمولیت کیلئے KYCٹیکنالوجی سے اکانٹ کھلوانے کی درخواستوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ایم ایم بی ایل جدت انگیز ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے۔

متعارف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -