لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے پیپر ورک مکمل، نوابزادہ افتخار، خواجہ رضوان

لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے پیپر ورک مکمل، نوابزادہ افتخار، خواجہ رضوان

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے نوابزادہ افتخاراحمدخان سٹی صدر ملک نسیم لابر ضلعی جنرل سیکرٹری را ساجدعلی خان، ضلعی انفارمیشن  سیکرٹری چوہدری محمد یاسین (بقیہ نمبر40صفحہ10پر)

نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 27 فروری کو تاریخی لانگ مارچ ہوگا غیر جمہوری قوتوں کو معلوم ہے جب جیالے  غیر جمہوری حکمرانوں  کے خلاف باہر نکلتے ہیں تو پھر حکمرانوں کا بستر گول کر کے واپس آتے ہیں کوئئ غیر جمہوری قوت ہمیں اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتی کراچی سے پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ   4 مارچ کو ملتان میں داخل ہوگا جنوبی پنجاب کے عہدیداران و کارکنان لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہونگے پورے ملک کی غیور عوام پیپلزپاٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے بیتاب ہیں قوم موجودہ کرپٹ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اب حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی کو کوئئ نہیں بچا سکتا

خواجہ رضوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -