جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام   حیا ڈے کے حوالے سے تقریبات

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام   حیا ڈے کے حوالے سے تقریبات

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین بہاولپور کی جانب سے حیا کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے 14فروری کو حیا ڈے  منایاگیا۔ اس موقع پر نگران ضلع (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

بہاولپور حلقہ خواتین جماعت اسلامی عظمیٰ نعیم اور نگرانات شہر بہاولپور اناس حسن اور حمیرا اسلم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ حیا اسلام کا امتیازی وصف ہے یہ وہ قوت ہے جو انسان کو فحش اور منکر سے روکتی ہے فحش اور بے حیاء جس تیزی سے معاشرے اور ہمارے گھروں میں داخل ہو رہی ہے جذبہً حیا رکھنے والا ہر شخص پریشان ہے میڈیا اور دیگر ذرایًع کے سبب بڑھتی ہویً بے حیاء کو دیکھ کر اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حیا کے کلچر کو عام کیا جاےً اور ویلنٹائن ڈے کے نام پرِ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کو روکا جائے ً انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین عورتوں میں اسلامی تعلیمات اجاگر کرتے میں پیش پیش ہے اور ''حیاڈے''کو بھرپور انداز میں منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے کو اس کی اہمیت سے روشناس کرایا جاتا ہے کیونکہ ''حیا وحجاب'' مسلمان عورت کا تشخُس اور پہچان ہے۔اُمتِ مسلمہ کا شعار ہے۔نظامِ عفت وعظمت ہے۔یہ ہمیں اللہ کے آگے سرخرو کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ براء اور بے حیاء جس تیزی سے ہمارے  معاشرے میں داخل ھو رہی ہے اور ہم بے خبر ہیں یہ غفلت یہ بے خبری خدانخواستہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ حیا کے مقصد کو سمجھ لینے کے بعد عملاً اپنی ذات پر اس کا  اطلاق کریں اور معاشرے کو بے حیاء کے کلچر سے پاک کر نے میں اپنا کردار موْثر بنایئں۔

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -