تحریک عدم اعتماد،شہباز شریف کی سرگرمیوں سے حکمرانوں کی نیند اڑ گئی، قاسم ہنجرا

تحریک عدم اعتماد،شہباز شریف کی سرگرمیوں سے حکمرانوں کی نیند اڑ گئی، قاسم ...

  

چوک سرورشہید(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ(بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

 حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے میاں شہباز شریف کی حکومت کی حلیف جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتوں نے عمران نیازی اور ان کے وزیروں کی نیندیں اڑاکررکھ دی ہیں۔ملک غلام قاسم ہنجرا نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور اس ملک اور قوم کو پستیوں میں ڈبونے والوں کو نکالنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ اس ملک کی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مہنگائی نے عوام کے بے حال کردیا ہے۔ نیازی حکومت نے اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اس ملک میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ہر چیز کے ہرروز ریٹ نئے ہوتے ہیں۔ پورے ملک کو کرپشن میں ڈبو دیا گیا ہے ہر دفتر میں کرپٹ افسران دھڑلے سے کرپشن کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ملک میں یہ حکومت کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکی۔اچھے بھلے ترقی کرتے پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، ملک غلام قاسم ہنجرا نے کہا کہ مظفرگڑھ  میانوالی روڈ کو موٹر وے بننا چاہیے تھا۔ اس حکومت نے اسے ون وے کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے۔ لیکن اب تین صوبوں کو ملانے والی اس سڑک کو اب صرف مرمت کے نام فنڈز جاری کرکے ٹرخایا جارہا ہے۔ ہم وزارت مواصلات سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں مظفرگڑھ میانوالی روڈ کو اگر ون وے نہیں بنایا جاتا تو پھر فنڈز ضائع نہ کئے جائیں مرمت کے نام پر صرف فنڈز ہڑپ کرنے کے منصوبہ کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عوام جلد خوشخبری سنیں گے یہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ملک غلام قاسم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت اپنی ہار کے ڈر سے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیگی اور اگر حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروائے تو ہم بھرپور حصہ لیں گے اور ہر حلقہ سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی

ہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -