کوٹ ادو،بزرگ سیاستدان میاں غلام عباس قریشی آبائی قبرستان میں سپر د خاک، نماز جنازہ میں یوسف رضا گیلانی جاوید ہاشمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

کوٹ ادو،بزرگ سیاستدان میاں غلام عباس قریشی آبائی قبرستان میں سپر د خاک، نماز ...

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے باکردار اور دیانتدار بزرگ سیاستدان سابق ایم این وسابق (بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

چئیرمین ضلع کونسل میاں غلام عباس قریشی جو کہ گزشتہ سے پیوستہ شب انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی نمازجنازہ3بجے دن انکے آبائی گاں ڈیرہ شیخ عمرتحصیل کوٹ ادومیں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جاوید ہاشمی مصطفء کھر مہر ادشاد سیال نوابزادہ افتخار احمد خان رضا ربانی کھر الطاف کھر احسان الحق نولاٹیہ قاسم ہنجرا احمد یار ہنجرا شبیر علی قریشی سینٹر طاہر اورق زئی جمشید دستی میاں زیشان گرمانی نیاز گشکوری اشرف رند انجئنر بلال کھر،میاں سیف الادین گرمانی میاں طارق گرمانی ارشد صدیقی آصف خان دستی، کامریڈ علی اکبر میاں خالد خان گرمانی میاں علمدار قریشی اظہر خان چانڈیہ،سردار عمر خان بزدار ملک سلطان ہنجرا،وحید خان،غلام یسین گوگانی سمیت سیاسی سماجی دینی وشہری حلقوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے کثیر تعداد شریک تھی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی 20 فروری بروز اتوار نکے آبائی گاں شیخ عمر ادا کی جائے گی،دعا 2بجے دن ہوگی،مرحوم میاں غلام عباس قریشی نے سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا تھا اور سابق گورنر وسابق وزیر اعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کو پہلی بارشکست دی تھی،پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی محسن پاکستان ایٹمی طاقت کے بانی،تحفظ ختم نبوت قانون1973متفقہ آئین پاکستان بنانیوالیشیردل گریٹ لیڈر ذوالفقار علی بھٹوشہید کیقریبی ساتھی گردانے جاتیتھے،مرحوم گذشتہ ایک ہفتہ سے علیل اور ساتھ پنجاب ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھے،مرحوم چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ، پنجاب اسمبلی،قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینٹ کے بھی رکن رہے،ان کے صاحبزادیٹکٹ ہولڈرمیاں امجد عباس قریشی ایوان بالا سینٹ کے رکن رہے ہیں جبکہ ان کے دوسرے صاحبزادے میاں ارشد عباس قریشی ضلع کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

نماز جنازہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -