شاہ محمود ملتان میں ووٹروں کے پاس توجاتے نہیں، لاڑکانہ کیا جائینگے: سعید غنی   

شاہ محمود ملتان میں ووٹروں کے پاس توجاتے نہیں، لاڑکانہ کیا جائینگے: سعید ...

  

ملتان(نیٹ نیوز)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ملتان میں تو ووٹروں کے پاس جاتے نہیں وہ لاڑکانہ کیسے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے بھی بری کارکردگی پر شاہ محمود کو چھان بورا سمجھا،شاہ محمود وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے تھے، عمران خان نے انہیں شٹ اپ کال دی، نالائق وزیراعظم کی نظر میں شاہ محمود کی کارکردگی صفر ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ شاہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 محمود بہت جلد وزیراعظم عمران خان کیخلاف حسب عادت بیان بازی کریں گے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی صاحب آپ کی عمر گزر گئی ہے لیکن آپ نے سیاسی آداب نہیں سیکھے، شاہ محمود ملتان میں تو ووٹروں کے پاس جاتے نہیں وہ لاڑکانہ کیسے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نالائقی کی بنیاد پر قریشی صاحب سے وزارت خارجہ واپس لی تھی، وزیراعظم نے بھی بری کارکردگی پر شاہ محمود کو چھان بورا سمجھا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی کرنے سے شاہ محمود کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے، شاہ محمود بہت جلد وزیراعظم عمران خان کیخلاف حسب عادت بیان بازی کریں گے۔

سعید غنی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -