ٹک ٹاک نے پاکستان سے 60لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کر دیں
اسلام آباد(آئی این پی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن مہم میں پاکستان سے60لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کردی ہیں۔ ٹک ٹاک حکام کے مطابق پاکستان سے 93فیصد غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوٖڈ ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہٹائی گئیں اور95فیصد ویڈیوز صارفین کی شکایت پر ہٹائی گئیں،2021کی تیسری سہ ماہی میں 60لاکھ 19ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک بھی کی گئیں۔ ٹاک ٹاک حکام کے مطابق ایپ میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے اور دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9کروڑ14لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں ہیں جن میں سے 88فیصد ویڈیوز صارفین کے دیکھنے سے قبل ہی ہٹا دی گئیں۔(م ا)
ٹک ٹاک