خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، جے یو آئی (ف) سرفہرست، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، جے یو آئی (ف) سرفہرست، پی ...

  

      پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں جیت لیں۔خیبر پختونخوا میں میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یوآئی 3 سٹی میئرکیساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 1 سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے، 9 آزاد امیدوار تیسرے، اے این پی 1 سٹی میئر سمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔

کے پی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -