27فروری کوبتائینگے عوامی حقوق کی جنگ کیسے لڑتے ہیں،ذوالفقار بدر
لاہور(شہزاد ملک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کا لانگ مارچ کیسے کیا جاتاہے اسکا عملی مظاہرہ قوم کو 27 فروری کو دیکھنے کو ملے گا۔پیپلز پارٹی کے جیالے بتائیں گے کہ عوامی حقوق کی جنگ کس طرح سے لڑی جاتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان کے فورم میں کیا۔زوالفقار علی بدر نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی سیاسی بصیرت رکھنے والے لیڈر ہیں انہوں نے جو لانگ مارچ اور ان ہاوس تبدیلی لانے کیلئے عدم اعتماد کی جو تحریک لانے کی باتیں کیں آج باقی جماعتیں بھی ان کی اس سیاسی سوچ کی پیروی کررہی ہیں اب یہ آنے والا وقت بتاے گا کہ عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہو گی اور لانگ مارچ بھی کامیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اب تبدیلی سرکار کی رخصتی قریب آن پہنچی ہے ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اقتدار چھوڑ کر بھاگ جائیں وگرنہ کل کو ان کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ جب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لاکھوں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے تو پھر ان کو کہیں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی اسلئے ان کو مفت مشورہ ہے کہ وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور فوری طور پر بنی گالا کی پہاڑیوں میں چھپ کر بیٹھ جایں۔
ذوالفقار علی بدر