اپوزیشن پیسے ہاتھ میں اٹھائے بکا ؤمال کی تلاش میں ہے،حسان خاور

      اپوزیشن پیسے ہاتھ میں اٹھائے بکا ؤمال کی تلاش میں ہے،حسان خاور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن نے ایک اسٹیج ڈرامہ شروع کر رکھا ہے، پیسے ہاتھ میں اٹھائے بکا ؤمال کی تلاش میں ہے مگر اب ان کو کوئی بکا ؤمال نہیں ملے گا۔حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 3 سال میں ترقی ہوئی، حکومت نے کورونا کے باوجود ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اپوزیشن کے لیڈر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، حکومت کو اپنے اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، اختلافات ہوتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اگر ان کے نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد ضرور لائیں۔گنگا رام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ کئیر بلاک کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسان خاور نے کہاکہ گائنی کے اس شعبے کو جدید مشینری سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھر ایسے نئے ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ صوبے بھر میں 15ہسپتال بن رہے ہیں جن میں سے 9 ہسپتال مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنگا رام مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال 17 ارب روپے کی لاگت سے بن رہا ہے۔ یہ ہسپتال 2022 میں ہی مکمل ہو جائے گا جبکہ 188 ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان کی تاریخ ایک دوسرے کی الزام تراشی پر مشتمل ہے۔ ان دونوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ وہ ڈی این اے خاندانی سیاست اور کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈی این اے والے بغض عمران میں اکٹھے ہورہے ہیں۔ عمران خان کے خلاف یہ ادھر ادھر جا رہے ہیں تاکہ کہیں سے ان کی شنوائی ہو جائے، لیکن وہ نہیں ہوگی۔ حسان خاور نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی پر ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مضبوط چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ اسے اندر یا باہر سے کوئی خطرہ نہیں۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -