امریکہ کا یوکرین کی خودمختاری وسالمیت کا تحفظ کرنے کا عہد

  امریکہ کا یوکرین کی خودمختاری وسالمیت کا تحفظ کرنے کا عہد

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا مکمل تحفظ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یوکرین میں اپنے ہم منصب ڈیمٹرو کولیبا کیساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں یہ یقین دہانی کرائی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سوموار کے روز ایک بیان جاری کر تے اس فون کال کی تفصیلات بیان کیں۔ وزیر خارجہ نے یو کرین کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو مزید بتایا امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کے اقتصادی اور مالیاتی استحکا م کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ضروری اقدامات کریں گے، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسوقت اس کی اولین ترجیح خطے میں کشید گی کم کرنے کی کوششو ں کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ روس کی طرف سے مزید فوجی جارحیت کی صورت میں اسے ایک فوری مربوط اوربھرپور قوت کے حامل ردعمل کا سامنا کرنا پڑ یگا۔

امریکہ عہد

مزید :

صفحہ اول -