سندھ میں صحت کا نظام پورے  ملک کے لئے مثال، بلاول بھٹو 

  سندھ میں صحت کا نظام پورے  ملک کے لئے مثال، بلاول بھٹو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردای نے سندھ میں صحت کا نظام پورے ملک کیلئے مثال قرا ر دے دیا جناح ہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم جناح ہسپتال آتے ہیں تو کسی نئے منصوبہ کیلئے آتے ہیں کراچی کے ہیلتھ کیئر سٹرکچر میں جناح ہسپتال بہترین کردار ادا کررہا ہے، جناح ہسپتال اس وقت عالمی معیار کے تحت ہسپتال چلا رہا ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے 1999 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو متعارف کروایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کی ترقی کیلئے  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مثالی کام جاری ہے، پاکستان میں سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بہترین کام کر رہا ہے ہم اس میں صرف اسلیے کامیاب ہیں کہ ہم زیادہ محنت کم وسائل کے ساتھ کرتے ہیں، آج ہم نے 500 بیڈ پر مشتمل سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا، فخر ہے اتنا بہترین کام کیا ہے، ناصرف مفت علاج فراہم کر رہے ہیں بلکہ کھانا بھی دیا جارہا ہے، ہم نہیں پوچھتے ہیں کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے یا آپ کونسی زبان بولتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بابائے قوم جناح کے وژن کے تحت ہسپتال میں مفت علاج جاری ہے، جناح ہسپتال نے ملک بھر میں بہترین مثال قائم کی ہے، پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے کام کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہے، ہسپتال میں افرادی قوت کے مسائل کو بھی حل کرینگے، ہسپتال میں اب ڈاکٹرز کی تربیت کا بھی باقاعدہ آغاز کرینگے، جناح ہسپتال جب آخری بار آیا تھا تو تب جناح میں صرف ایک سائبر نائف تھا، کینسر کے مریض کے لیے جدید ترین علاج سائبر نائف بلامعاوضہ کیا جارہا ہے، اس بار جناح اسپتال میں دو سائبر نائف ہیں، اور ایک بار پھر دنیا بھر میں ریکارڈ توڑا ہے۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -