کیپٹن (ر) صفدر سمیت پانچ  لیگی رہنما ء اشتہاری قرار

   کیپٹن (ر) صفدر سمیت پانچ  لیگی رہنما ء اشتہاری قرار

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حنیف عباسی سمیت پانچ لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا ہے۔

کیپٹن (ر)صفدر

مزید :

صفحہ اول -