عمائمہ کی جانب سے عشق حقیقی کے حوالے سے پیغام شیئر
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے۔عمائمہ ملک کی جانب سے”عشق حقیقی“ کے حوالے سے خوبصورت پیغام شیئر کیا گیا تھا۔انسٹا گرام پر اداکارہ نے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھاتھا کہ جب بھی میں اپنی زندگی سے متعلق سوچتی ہیں تو ہر لمحے اللہ پاک کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ اب تک اْنہیں مسکان دینے اور اْن کا خیال رکھنے کے لئے وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔