ڈرامہ سیریل”عشق لا“ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے

ڈرامہ سیریل”عشق لا“ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل  ”عشق لا“ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔اس میگا پراجیکٹ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی  طویل عرصہ بعد چھوٹی سکرین پر ایک ساتھ نظر آرہی ہیں۔دونوں فنکاروں کو نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”عشق لا ”میں کاسٹ کیا گیا تھا۔اس ڈرامہ سیریل کی رائٹر قیصرہ حیات اور ڈائریکٹر امین اقبال ہیں۔اس ڈرامے کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر اذان سمیع خان اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں غزالہ کیفی،عثمان پیرزادہ سہیل سمیر،عظمیٰ حسن اور سیمی راحیل شامل ہیں۔یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی اس سے پہلے ڈائریکٹر کاشف نثار کی سیریل ”کس سے کہوں ”میں بھی ایک ساتھ کام کرچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -