شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالا ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی گینگ گرفتار 

شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالا ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی گینگ گرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن کاہنہ نے بینکوں سے رقوم نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالا ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی گینگ گرفتار کرلیا ایس پی انویسٹی گیشن عمارہ شیرازی ماڈل ٹاون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کاہنہ انوسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بینکوں سے رقوم نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کو قتل اور زخمی والے ڈولہ بمبیانوالا گینگ کے اشتہاری سیف اللہ اور صابر فرید، طاہر مقصوداور عثمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے اور دوران واردات مزاحمت پرشہریوں کو فائرنگ کر کے قتل اور زخمی کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے کچھ عرصہ قبل ملزمان نے باغبانپورہ میں بینک سے نقدی نکلوا کر نکلنے والے شہری عزیز احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، گرفتار کیے گئے ریکارڈ یافتہ گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور،اوکاڑہ اور پاکپتن میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -