قصور، پانچ پتنگ باز  گڈی اور ڈور سمیت گرفتار 

قصور، پانچ پتنگ باز  گڈی اور ڈور سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ) ْقصور پولیس نے دو مختلف مقامات سے پانچ پتنگ بازوں کو گڈی اور ڈور سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے شہباز خاں روڈ قصور سے شوکت علی کو پتنگوں سمیت جبکہ پولیس تھانہ صد دپھولنگر نے کوٹ راجہ سے وسیم وغیرہ چار ملزمان کو پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر لیا۔
علاوہ ازین پولیس تھانہ منڈی عثمان والا نے منشیا ت فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہستے والا میں چھاپہ مار کر منشیات فروش عنصر کو 210گرام چرس سمیت گرفتا ر کر لیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -