کھڈیاں کے نواح میں ٹریلر کی مسافر گاڑی کو ٹکر سے خاتون شدید زخمی 

  کھڈیاں کے نواح میں ٹریلر کی مسافر گاڑی کو ٹکر سے خاتون شدید زخمی 

  

قصور(بیورورپورٹ) کھڈیاں کے نواح میں ٹریلر کی مسافر گاڑی کو ٹکر سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔تفصیل کے مطابق ساہیوال کا رہائشی ڈرائیور آصف بائیس ویلر ٹرالہ نمبر JP-9298 لے کر تلونڈی کی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ لاری اڈہ کھڈیاں کے نزدیک پہنچا تو وہاں پر مسافر ٹیوٹا گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پچپن سالہ ثریا بی بی زخمی ہو گئی پولیس نے ڈرائیور اور ٹریلر کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -