سینئرسول جج کے عہدہ پر محکمانہ ترقی کیلئے 6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز

    سینئرسول جج کے عہدہ پر محکمانہ ترقی کیلئے 6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز

  

لاہور(نامہ نگار)سینئرسول جج کے عہدہ پر محکمانہ ترقی کے لئے 6 روزہ تربیتی کورس کا آغازہوگیا،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 26سول ججوں کے  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیج کا آغاز کردیا گیا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اشتر عباس کی خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر اشترعباس نے کہاکہ ججوں کی تربیت کا مقصد ان کی استعدار کار میں اضافہ ہے،بہتر تربیت قوت فیصلہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے جج قوانین پرعبور کے ذریعے انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرسکتے ہیں،ڈائریکٹر ایڈمن چودھری صدیق نے شرکاء کوتربیتی کورس کے ا غراض ومقاصد سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید :

علاقائی -