منی لانڈرنگ ریفرنس، شریک  ملزم علی احمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

منی لانڈرنگ ریفرنس، شریک  ملزم علی احمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں میاں شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 16فروری تک ملتوی کردی،فاضل جج کی رخصت کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،درخواست گزارکا موقف ہے کہ نیب حکام کا منی لانڈرنگ کیس بد نیتی پر مبنی ہے،نیب حکام نے تفتیش غیر منصفانہ طور پر کی،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے،ملزم نے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -