صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

  صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، ...

  

         لاہور(کرائم رپورٹر)  24گھنٹوں کے دوران ڈاکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو لوٹ لیا بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد احسن چوہنگ میں زیر تعمیر گھر میں موجود تھے اس دوران ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے اور مزدورں سے 3موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع اقرا لیبارٹری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی داخل ہو کر موبائل فون اور آٹھ لاکھ نقدی جبکہ سکیورٹی گارڈ کی رائفل چھین کر فرار ہو گئے  شمالی چھاؤنی کے علاقے میں نامعلوم چور صابر کے گھر میں گھس کر 2لاکھ مالیت کے کپڑے اور الیکٹرانکس کا سامان چور کر کے فرار ہو گئے، چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو ظہیر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 20ہزار مولیت کی نقدی، طلائی زیوارات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے گجر پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو الماس نامی شخص کی دکان سے 33ہزار روپے، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو اویس کی دکان سے 29ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے  ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو مظہر سے اسلحہ کے زور پر 60ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو عبدالحنان سے 26ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو شیر عالم سے 18ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ کاہنہ اور سندر کے علاقے سے کاریں، داتا دربار، بھاٹی گیٹ، سبزاہ زار، شاہدرہ ٹاؤن، نیو انارکلی، ڈیفنس سی، کاہنہ، نشتر کالونی اور ٹاؤن شپ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -