گکھڑ منڈی،ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

گکھڑ منڈی،ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)گکھڑ منڈی کا نوجوان سیف علی اپنی موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ سے گکھڑ واپس آرہا تھا شوگر مل چوک کے قریب ایک ڈمپر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار سیف علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ 
مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -