24 گھنٹوں کے دوران 1053حادثات پر ایمرجنسی سروس مہیا کی گئی

24 گھنٹوں کے دوران 1053حادثات پر ایمرجنسی سروس مہیا کی گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1053 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 658افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 475معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 475ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور2 4مسافر 558اور111پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ276ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 291متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد74حادثات میں 78 متاثرین کیساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 71حادثات میں 63 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1053متاثرین میں 926مرد اور242خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 242فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور586افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ316زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 890موٹر سائیکلز،95آٹو رکشے128موٹر کاریں،33وین11مسافربسیں،35ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -