شیراکوٹ، معمر شخص دریا میں ڈوب کر جاں بحق

شیراکوٹ، معمر شخص دریا میں ڈوب کر جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں معمر شخص دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابو طلعت پارک کے قریب معمر شخص دریائے راوی میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے غوطہخوروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر تے ہوئے معمر شخص کی لاش برآمد کرکے پولیس کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت 75 سالہ وارث علی کے نام سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -