کوہلی کا رویہ پسند، لڑتے  بہت ہیں، ساراؤ گنگولی

    کوہلی کا رویہ پسند، لڑتے  بہت ہیں، ساراؤ گنگولی

  

نئی دہلی (آئی این پی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے تاہم وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گڑگاں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تنا ؤسے کس طرح سے نمٹتے ہیں تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تنا نہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تنا کا سبب بنتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -