پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز سنسنی خیز ہوگی، اظہرعلی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز سنسنی خیز ہوگی، اظہرعلی

  

لاہور(سپورٹس رپوٹرر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوربیٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزسنسنی خیز ہوگی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر اظہرعلی پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلوں کی یادیں تازہ کرنے لگے۔اظہر علی نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دنیا کی 2 مضبوط ترین ٹیمیں سمجھی جاتی تھیں اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو واہ کی بیٹنگ سے بہت متاثر تھے۔ سٹیووا کے بارے میں عام تاثر یہی تھا کہ وہ شارٹ پچ گیندوں کو اچھا نہیں کھیلتے مگر اس کے باوجود اپنے جسم پر  باؤنسر ز کھاکر بھی لمبی اننگز کھیلا کرتے تھے۔بیٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور بریٹ لی کے مابین تیز ترین گیندیں پھینکنے کی جنگ انہیں آج بھی یاد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -