فوڈ اتھارٹی کا شہد یونٹس پر چھاپہ،1560کلو ناقص مال تلف

فوڈ اتھارٹی کا شہد یونٹس پر چھاپہ،1560کلو ناقص مال تلف

  

لاہور(جنرل رپورٹر) جعلی شہد بیچنے والے فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آ گئے، فوڈ اتھارٹی کا لاری اڈا کے قریب جعلی  شہد یونٹس پر چھاپہ، 1560 کلو جعلی شہد تلف کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1040 شہد کی بوتلیں، دو ٹن گلوکوز سیرپ، گیس سلنڈر اور دیگر مشینری ضبط کر کے قبضے میں لے لی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ گندے ڈرمز میں شوگر سیرپ، گلوکوز، کیمیکلز اور رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جا رہا تھا، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکلز اور ریکارڈ کی عدم د ستیابی پائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی شہد کو دلکش برانڈڈ پیکنگ لگا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔  قدرتی شفاء  کے حامل شہد میں ملاوٹ انسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -