لیسکو کا فیلڈ عملہ ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں،چودھری امین

  لیسکو کا فیلڈ عملہ ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں،چودھری امین

  

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین نے کہا ہے کہ لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پورے ریجن میں بجلی کے مضبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی۔ چیف لیسکو کے مطابق جی ایس سی سرکل کی جانب سے 132کے وی سرفراز نگر تا چک 65 نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کردیا گیا ہے۔x پی ڈی جی ایس سی نثار سرور اور ان کی ٹیم نے انتہائی کم وقت میں نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کیا جس کے  نتیجے میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی لوڈ ڈیمانڈ کو نہ صرف پورا کیا جاسکے گا بلکہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی وولٹیج پروفائل بھی بہتر ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ مانگا منڈی، قصور، رائے ونڈ، دینا ناتھ اور ان سے ملحقہ علاقوں کی بھی لوڈ پروفائل بہتر ہوگی۔

  آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کی لئے لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -