نیا پاکستان ہاؤسنگ کی مارک اَپ شرح میں تبدیلی 

نیا پاکستان ہاؤسنگ کی مارک اَپ شرح میں تبدیلی 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کی رائے پرنیا پاکستان ہاؤسنگ کی مارک اپ شرح میں تبدیلی کردی۔ پانچ سال تک کے قرضوں پر مارک اپ ریٹ دو فیصد،چھ سے دس سال کے ہاؤسنگ قرضوں پرچارفیصد اور گیارہ سے پندرہ سال کیلئے مارک اپ پانچ فیصد کردیا۔حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے گھر لینے والوں کو مزید سہولت دے دی۔صارفین کے لئے قرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کر دیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کر دیا۔حکومت نیاسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونیوالی رائے کو مدنظررکھتے ہو ئے ترامیم کر دیں۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سابق چیئرمین حسن بخشی کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے یہ سہولت صرف نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سستے گھر پر ملیں گے۔

 گی۔حسن بخشی نیاسے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے حکومت کابہت بڑا قدم قرار دیا ہے۔ ترامیم سے قبل درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال 3 فیصد اور اگلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -