عظمت چوہدری کا انکار،عابد آرائیں یو سی 215سے امیدوا ر چیئرمین نامزد

عظمت چوہدری کا انکار،عابد آرائیں یو سی 215سے امیدوا ر چیئرمین نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) اقبال ٹاؤن کی اہم ترین یونین کونسل 215 کے چیئرمین و صدر قبرستان کمیٹی کریم، نشتر بلاک عظمت چودھری، وائس چیئرمین و نائب صدر کمیٹی  منصورنومی کی طرف سے بلدیاتی الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے وائس چیئرمین یونین کونسل بھیکے وال مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک عابد حسین آرائیں کو اس یونین کونسل سے چیئرمین کا امیدوار نامزد کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 215کے چیئرمین عظمت چودھری، وائس چیئرمین منصور نومی  نے صوبائی وزیر سے درخواست کی ہے کہ ہمیں تحصیل یا ضلع میں لے جائیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد حسین قبرستان کمیٹی سے زبردستی فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں ان کی بطور وائس چیئرمین یونین کونسل خدمات اور برادری کی وجہ سے صوبائی وزیر بلدیاتی بلدیات ان سے متعدد ملاقاتوں کے بعد انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں گزشتہ روز ملک عابد حسین نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی موجودگی میں عظمت چودھری اور نومی کے درمیان بیٹھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا معلوم ہوا ہے ملک عابد حسین آرائیں کڑی شرائط کے بعد ن لیگ چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر راضی ہوئے ہیں ملک عابد حسین کا اب اس حلقے میں مقابلہ جماعت اسلامی اور (ن)لیگ کے مضبوط پینل سے ہوگا۔