پی ایس ایل کا سبب،جشن بہاراں میلا 28 فروری سے شروع ہو گا

پی ایس ایل کا سبب،جشن بہاراں میلا 28 فروری سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) جشن بہاراں میلے کو پی ایس ایل میچز کے بعد شروع کیا جائے گا۔ لاہور قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 27 فروری تک میچز جاری رہیں گے۔ جشن بہاراں میلہ 28 فروری سے جیلانی پارک ریس کورس میں شروع ہو گا۔ جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلہ 23 مارچ تک جاری رہے گا۔جشن بہاراں میلے میں بچوں کے جھولے، کھیل کود کی تمام سہو لتیں، کھانے پینے کے معیاری سٹالز لگائے جائیں گے۔ جشن بہاراں میں میورل پینٹنگ، صوفی رنگ، لائٹ شو سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد بھی ہو گا۔ اس سے قبل شہر لاہور میں جشن بہاراں میلے کو 21فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔