خیبر پختونخو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، جے یوآئی (ف) سرفہرست، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

خیبر پختونخو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، جے یوآئی (ف) سرفہرست، پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں جیت لیں۔خیبر پختونخوا میں میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یوآئی 3 سٹی میئرکیساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 1 سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے، 9 آزاد امیدوار تیسرے، اے این پی 1 سٹی میئر سمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔
کے پی الیکشن

خیبر (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چئیرمین شپ سیٹ پر تحریک اصلاحات کے شاہ خالد شینواری نے10231ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا، آزاد امیدوار سید عالم شلمانی نے 4707ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، تحریک اصلاحات نے اپنے امیدوار کی جیت پر جشن منایا جبکہ ہارنے والوں نے الیکشن کو غیر منصفانہ اور یکطرفہ قرار دیکر نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار کے دفتر سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہیلنڈی کوتل تحصیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے  کے موقع پر سرکاری نتائج کے مطابق لنڈیکوتل تحصیل میں ٹوٹل 101 پولنگ سٹیشن تھے جن میں ووٹرز میل فیمیل کی تعداد 169795تھی جس میں 37782ووٹ پول ہوئے ہیں جبکہ 3690 ووٹ مسترد کردئیگئے ہیں. بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے پول شدہ ووٹوں کی شرح کافی کم رہی جبکہ ٹوٹل ووٹ کی شرح/ 22.25فیصد رہی. لنڈی کوتل کے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار نے پہلے اور ری پولنگ کے مکمل نتائج کا نوٹیفکیشن  اپنے دفتر سے جاری کردیا گیا ہے تاہم دوسری طرف دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے آزاد امیدوار الحاج سید عالم شلمانی نے دیگر آزاد امیدواروں کے ہمراہ رات گئے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ماننے سے انکار کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عالم شلمانی نے کہا کہ 19 دسمبر اور 13 فروری کو ری پولنگ کا عمل بلکہ شفاف نہیں تھا اور الزام عائد کیا کہ الحاج تاج محمد آفریدی اور ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے دونوں مراحل پر الیکشن مہم کے دوران لوگوں کے ووٹ اور ضمیر خریدنے کی کوشش کی ہے جس کے ثبوت موجود نہیں انہوں نے مختلف اعتراضات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے سید عالم شلمانی نے دولت خرچ کرنے کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کو ڈرامہ قرار دیا اور ازسر نو لنڈی کوتل میں الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا۔

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ ا لیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جسکا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، تحصیل پبی سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور خٹک، تحصیل نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق خان خٹک، اور تحصیل جہانگیرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامران رازق جبکہ بھر کے تما ویلج کونسلز سے کامیاب ہونے والے منتخب ناظمین و کونسلرز کی کامیابی کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تمام ویلج، تحصیل کونسلز سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہی نتائج سرکاری سطح پر حتمی نتائج تصور کئے جائیں گے جبکہ یہی حتمی و سرکاری نتائج ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے ویب سائٹ پر بھی آپ لوڈ کردیا گیا ہے تاکہ عوام دیکھ سکے نوٹیفیکشن کے مطابق ویلج کونسل پانچ بدرشی سے سید علی خٹک ناظم،محمد عمران خان نائب ناظم جبکہ ظفر الحق کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ویلج کونسل 6بدرشی سے نور الاسلام ناظم، واجد علی نائب ناظم منتخب ہوئے، ویلج کونسل ولئی سے احسان علی ناظم جبکہ یوتھ کونسلر منصور خان منتخب ہوئے، وتڑ سے ریاض علی، بدرشی سے ملک عماد علی، افتاب خان، نوشہرہ کلاں سے حاجی ظفل، نواں کلے نوشہرہ کلاں سے بخت شیر، کابل ریور سے اویس خان، کنڈر سے منصف خان، امان گڑھ سے جمعیت علما اسلام کے قاری اختر شیداور دیگر کامیاب قرار پائے 

مزید :

صفحہ اول -