سندھ بھرمیں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنزکھل گئے

    سندھ بھرمیں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنزکھل گئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہدایات کی روشنی میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوگئے تاہم کسی سی این جی اسٹیشن پر رش دیکھنے میں نہیں آیا۔صارفین نے بتایاکہ انہوں نے تو آئے روز سی این جی کی بندش سے تنگ آ کر سی این جی کٹ ہی گاڑی سے نکلوادی تھی۔ایس ایس جی سی کے مطابق پیرسے صرف آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوئے ہیں۔واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکم دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید :

صفحہ اول -