شبقدر میں باپ بیٹا معمولی تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے 

شبقدر میں باپ بیٹا معمولی تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کانگڑہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے باپ بیٹا جاں بحق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ٹگرام پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے ہیں۔ شبقدر تھانہ بٹگرام کے حدود کانگڑہ میں راستے پر سوپیدا درخت لگانے کے تناعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا حائستہ رحمان ولد سعید اللہ اور وصیف ولد حائستہ رحمان جاں بحق ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بٹگرام پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں سے مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقد رمنتقل کر دی گئی۔ بٹگرام پولیس نے مقتولین کے لواحقین کے رپورٹ پر سید گل، بخت زادہ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بٹگرام پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔