ہنگو،پولیس کی مشترکہ  کارروائی،5 گرفتار،اسلحہ برآمد

  ہنگو،پولیس کی مشترکہ  کارروائی،5 گرفتار،اسلحہ برآمد

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگونارکوٹیکس ایریڈیکیشن (NET) ٹیم اور تھانہ سٹی  پولیس کی مشترکہ  کاروائی  کیدوران منشیات فروش سمیت پانچ جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔کاروائی کے دوران گرفتارملزمان کے قبصے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) کی خصوصی ہدایت پر ہنگو نارکوٹیکس ایریڈیکیشن (NET)ٹیم کیانچارج ڈی ایس پی شفیق خان، نوتعینات ڈی ایس پی سٹی اصف شریف خان  کی قیادت میں تھانہ سٹی  پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف علاقوں لختی بانڈہ مہاجرکیمپ،قاضی پمپ اور خرشہ بانڈہ   میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران منشیات ڈیلرسمیت5جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکیان کیقبضہ سے3000گرام چرس،3پستول،ایک رائفل اوردرجنوں کارتوس مختلف بور برامدکرکے قبضے میں لے لی ہے۔گرفتارملزمان کوتھانہ سٹی منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسیرہنگواکرام اللہ خان(PSP) نیاس حوالے سے بتایا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصراورمعاشریکومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلیے تمام تروسائل بروئیکارلارہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ پولیس عوام کیجان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت کسی کونہیں دی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -