پشاور سے تعلق رکھنے والے  سہ رکنی جعل ساز گروہ گرفتار 

 پشاور سے تعلق رکھنے والے  سہ رکنی جعل ساز گروہ گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلبرگ پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے سہ رکنی جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان پشاور کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جو نقلی طلائی زیورات فروخت کرنے کے عوض سادہ لوگ افراد کو لوٹنے میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے کچھ روز قبل وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹ کو بھی لوٹا تھا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے جعل سازی کے ذریعے لوٹی گئی رقم، موبائل فونز سمیت نقلی زیورات اور دیگر متفرق اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عابد خان ولد نیاز خان نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے اسے نقلی زیورات دے کر بھاری رقم اور موبائل فون سے محروم کر دیا ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران جعل سازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز تین ملزمان عمران ولد حیات، اسامہ ولد احسان اور مراد ولد سردار علی کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد کی خاطر تھانہ گلبرگ کی حدود میں فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا تھا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعل سازی کے ذریعے نقلی زیورات دے کر شہریوں کو لوٹنے اور ان سے بھاری رقوم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر مدعی عابد خان سے لوٹی گئی رقم ہزاروں روپے نقد، موبائل فون اور دیگر اشیاء سمیت نقلی زیورات بھی برآمد کر لئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -