ترقیاتی کام عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں کر رہے: ریاض خان 

ترقیاتی کام عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں کر رہے: ریاض خان 

  

     پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، عوام کاحق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہیں اسلئے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیمیں متعارف کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  نختر موڑ شاہ توت روڑ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایس ڈی او محمد عارف و متعلقہ حکام سمیت علاقہ عمائدین اور پارٹی ورکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور دل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور بحیثیت مشیر برائے مواصلات و تعمیرات عوام کی مشکلات کے حوالے سے پوری طرح آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کرنبھانے کی بھر پور کوششیں کر رہا ہوں۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تعصب اور نفرت کی عینک اتارکر دیکھیں گے تو ان کو خود ہی پی ٹی آئی کی عوام دوست ترقیاتی منصوبے نظر آجائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -