ایونٹ منیجرز کے وفد کی دورہ ترکی اور شمالی قبرص سے واپسی 

ایونٹ منیجرز کے وفد کی دورہ ترکی اور شمالی قبرص سے واپسی 

  

کراچی (پ ر)ایونٹ مینیجرزاور ویڈنگ پلانرز کا ایک نورکنی وفد جسے وزارت سیاحت‘ ترکی اور قبرص نے پاکستان اور ترکی کی دو ایونٹ کمپنیوں ویژن ایونٹس اور تائی استنبول ایونٹس کی کوششوں سے ترکی اور قبرص کے دورے پر مدعو کیا تھا‘ اپنا دورہ کامیابی سے مکمل کرکے واپس پاکستان آگیا ہے۔وفد کی سربراہی پاکستان اور یوکے میں قائم ویژن ایونٹس کے بانی اور سی ای او علی ملک کررہے تھے جب کہ دیگر شرکاء میں اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس‘ جے بی اینڈ جاز‘راکا ایونٹس‘ فائن آرٹ ویڈنگز‘ موش ڈائریز‘ میراڈور ویڈنگز‘ تصافیز اور حسن شامل تھے‘ جنہوں نے  وزیرسیاحت شمالی قبرص سے ملاقات کی اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا یقین دلایا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان‘ترکی اور شمالی قبرص کے دو ممالک اور کارپوریٹ تقریبات‘ شادیوں اور کانفرنسوں کیلئے تینوں مقامات پر سیاحت کو فروخت دینا ہے۔وفد کے اس دورے کو ناقابل فراموش بنانے کی غرض سے تائی استنبول ایونٹس کی جانب سے انطالیہ اوراستنبول کے دورے کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے جس میں ہوٹل میں قیام کے علاوہ دونوں شہروں اور شمالی قبرص کے تمام اعلیٰ اور یادگار مقامات کا مفصل دورہ بھی شامل تھا۔وفد انتہائی حوصلہ افزائی کے ساتھ واپس آیا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ ان کا یہ دورہ مذکورہ ممالک میں تقریبات کو انجام دینے میں زیادہ سہولت اور آسانیوں کا نہ صرف نکتہ آغاز ثابت ہوگا بلکہ فروغ کے عمل میں شامل تمام لوگوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -