کوہاٹ،تعلیمی بورڈ،میٹرک اور انٹر میڈیٹ کیلئے امتحانی داخلوں کا شیڈول 

کوہاٹ،تعلیمی بورڈ،میٹرک اور انٹر میڈیٹ کیلئے امتحانی داخلوں کا شیڈول 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان داخلوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا شیڈول کے مطابق ریگولر پرائیویٹ جماعت نہم کی داخلہ فیس مبلغ 1400 روپے اور دہم کی نارمل فیس 1800 روپے ہو گی جو فروری 2022 تک قابل قبول ہو گی جبکہ نہم کی لیٹ فیس 2 ہزار اور دہم کی لیٹ فیس 2450 کے ساتھ 10 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جا سکتا ہے ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ 25 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 12 اپریل تک داخلہ کیا جا سکتا ہے امتحان 13 مئی 2022 کو ہو گا جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ اول کی داخلہ فیس 1600 روپے اور پارٹ دوم کی 1900 روپے داخلہ فیس 10 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ 30 مارچ‘ ڈبل فیس کے ساتھ 15 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 9 مئی تک داخلے کیے جا سکتے ہیں انٹر امتحان 10 جون 2022 کو منعقد ہو گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -