پاکستان مسلم لیگ(ق)لائرزفورم کامعظم بٹ کی حمایت کااعلان

پاکستان مسلم لیگ(ق)لائرزفورم کامعظم بٹ کی حمایت کااعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز فورم نے پیپلزلائرزاورانصاف لائرزفورم کے ہائیکورٹ بارکیلئے مشترکہ صدراتی امیدوار سینئر قانون دان محمدمعظم بٹ کی حمایت کااعلان کردیا،یہ اعلان پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرزفورم کے صدرکاشف خان نے گزشتہ روزسینئرقانون دان عبدالستارخان کی جانب سے پشاورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کے اعزازمیں دیئے جانیوالے ظہرانہ کے موقع پرکیا،جس میں وکلاء کی کثیرتعدادنے شرکت کی،تقریب سے خطاب میں عبدالستار خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ممتازقانون دان محمدمعظم بٹ اورانصاف لائرزفورم کی جانب ڈسٹرکٹ بارکے صدارتی امیدوارعلی زمان ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے ملکربھرپورمحنت کرینگے،محمدمعظم بٹ کے پاس نوجوانوں اوران کے بعدآنیوالے وکلاء کی فلاح وبہبودکیلئے ویژن موجودہے،ہم بارکوموثردیکھناچاہتے ہیں اورمحمدمعظم بٹ میں امرکوانجام دینے کی بھرپورصلاحیت ہے،سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدروتحریک انصاف الیکشن کمیٹی کے سربراہ محمداجمل نے خطاب میں کہاکہ محمدمعظم بٹ کی وکلاء برادری کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جن سے استفادہ حاسل کرکے بارکی عظمت گزشتہ کوبحال کیاجاسکتاہے،اس مقصد کے حصول کیلئے انصاف لائرزفورم نے ہائیکورٹ بارکے انتخابات میں محمدمعظم بٹ کی حمایت کی ہے جبکہ علی زمان ایڈووکیٹ پشاوربارکیلئے صدارتی امیدوارہیں،پیپلزلائرزفورم کے صدرگلاب شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہمارامقصدبارکوفعال بناکرپیشہ ورانہ ماحول پیداکرناہے اورہم معظم بٹ سے یہ امیدرکھتے ہیں کہ وہ سیاست سے بالائے طاق تمام تنظیموں کوساتھ لیکرچلیں گے،پشاوربارکے صدارتی امیدوارعلی زمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم پشاورڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے  موکلوں کیلئے بہترین ماحول پیداکرینگے،تقریب سے خطاب میں سینئرقانون دان محمدمعظم بٹ نے کہاکہ بلاتفریق بارکوساتھ لیکرچلیں گے،ذاتی خواہش ہے کہ بارکاماحول شانداراورکاروباری لحاظ سے سازگار بنایاجائے،ہم دیگراضلاع کے سینئروکلاء کوتاحیات ممبرشپ دینگے اورانہیں وہ سہولیات مہیاکرینگے جوپشاورکے مقامی وکلاء کومیسرہیں باراوربنچ میں تعلقات کوبہتربنایاجائیگا،اس امرکوبھی یقینی بنائیں گے کہ بارسے پیش ہونیوالے وکلاء کوشنوائی کاموقع پورے عزت واحترام سے میسرہو،نوجوانوں کیلئے آگے بڑھنے اورقانونی معاونت کابہترین ماحول پیداکیاجائیگا،انہوں نے مزیدکہاکہ قبائلی ضم اضلاع میں قانون کے اطلاق کی کافی گنجائش پیداہوگئی ہے،وہاں کی ترقی میں قانون اہم کرداراداکریگا،جوبین الاقوامی سرمایہ کاری ہمارے صوبے میں آئی ہے اس کوقانون کے دائرہ میں لاناناگزیرہے،وکلاء برادری ان مواقع سے استفادہ حاصل کرے اور عوام کوبھی فائدہ پہنچائے،بارکے عظمت گزشتہ کوبحال کرکے ملکی سیاسی اوربزنس کمیونٹی کے قائدین کوبارمیں مدعوکیاجائیگا،خیبراورفیڈرل کورٹس کے احاطہ میں کوشش کی جائیگی کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اورسول جج کاتعین کرائیگااوراس سلسلہ میں ہائیکورٹ سے استدعا کی جائیگی تاکہ مقامی افرادکوان کی دہلیزپرانصاف فراہمی ممکن ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -