عوام کو فوری انصاف فراہمی اولین ترجیح ہے‘ ریاض خان محسود

عوام کو فوری انصاف فراہمی اولین ترجیح ہے‘ ریاض خان محسود

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کے عین مطابق عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ ادارے اور انتظامی افسران ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور دفاتر میں عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے باقاعدہ میکنزم کے تحت اہلیت کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی جاری ہے اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سائلین کی داد رسی کی جارہی ہے افسران انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ایڈیشنل کمشنر پشاور کے نئے کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر پشاور کاظم حسین اور ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات محمد ریحان خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کئے کہ سائلین کیلئے انتظار گاہ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں بنائی جائیں اور درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے بعد ازاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -