مردان،اسلامی جمعیت طلبہ نے 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پرمنایاگیا 

مردان،اسلامی جمعیت طلبہ نے 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پرمنایاگیا 

  

مردان (بیورورپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ نے 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پرمنایاگیا اس حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی، مردان کالج اور اقرا ہوتی کالج میں الگ الگ واک اور پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پراسلامی جمعیت طلبہ مردان مقام کے ناظم وقار احمد سواتی، معتمد مقام قاضی محمد عباس، ناظم مردان کالج فضل ربی، ناظم پرائیویٹ کالجز اعجاز منصوری، ناظم یونیورسٹی کیمپس برادر فاروق محمداورترجمان معین الدین نظامی نے واک اور کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو ہم حیا ڈے کے طور پر منا رہے ہیں اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور خواتین کو پردے کا درس دیتا ہے جبکہ ویلنٹائن ڈے غیر مسلم اپنے رسم و رواج کے طور پر منا رہے ہیں ہم مسلمان کیلئے اسلام میں اس طرح کی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں حیا ہمارے دین اسلام کا خوبصورت اور اہم جز ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -