حکومت نے حیدر حسین کو کراچی کا بہترین اسپورٹس آرگنائزر قرار دیدیا

 حکومت نے حیدر حسین کو کراچی کا بہترین اسپورٹس آرگنائزر قرار دیدیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں منعقدہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام " کامیاب جوان " کی ایک تقریب میں وزیراعظم کے مشیر خاص برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ  پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انٹرنیشنل ہاکی پیلیئرحیدر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سند پیش کی، تقریب میں ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج، جمال صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عثمان ڈار اور ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کے دستخط سے دیئے جانے والے تعارفی اسناد میں حیدرحسین کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے، عثمان ڈارنے کہاکہ انٹر نیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین نے جس طرح چیمپئنز ٹرافی، ایشیا کپ، ایشیئن گیمز، اذلان شاہ کپ اور اولمپکس کوالیفائی میچز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسی طرح انہوں نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی کھیل کا دیوانہ ہے، پانچ سال قبل ویران، سنسان اور بیابان نظر انے والے کے ایچ اے اکیڈمی کو اپنی مدد آپ کے تحت ایک خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرنا حیدر حسین کا قابل فخر کارنامہ ہے، کبھی کے ایچ اے اکیڈمی میں کوئی کھیلنے نہیں آتا تھا لیکن اب روزانہ خواتین سمیت 100 سے زیادہ کھلاڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس آتے ہیں اور یہاں موجود اسٹروٹرف کی جدید سہولت سے مستفیض ہورہے ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایتھلیٹس کمپلیکس میں موجود ماڈرن جم، باکسنگ ارینہ، فٹ سال، جاگنگ ٹریک، مارشل آرٹ اکیڈمی اور ٹگ اف وار اکیڈمی کی سہولت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہاکہ 2016 سے تاحال سیکڑوں معیاری  ایونٹس کا انعقاد اور کلب کی سطح کے ٹورنامنٹس کا نجی چینل پر براہ راست دیکھائے جانے سے واضح ہے کہ قومی کھیل کی بحالی حیدر حسین کا مشن ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -