وزیراعلیٰ محمود خان کی سینئر صحافی  جاوید نور وزیر کی وفات پر تعزیت

    وزیراعلیٰ محمود خان کی سینئر صحافی  جاوید نور وزیر کی وفات پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وانا پریس کلب کے سابق صدر اور سینئرصحافی جاوید نور وزیرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سابق سیکرٹری محنت اکبر خان کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -