عمران خان آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے جیل سپرنٹنڈنٹ سے تعلقات اچھے کریں: امیرمقام

  عمران خان آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے جیل سپرنٹنڈنٹ سے تعلقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       بنوں (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کواٹر میرانشاہ میں ورکرز کنونشن اور شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد جبکہ پی ٹی آئی پر عوام کے عدم اعتماد کا ثبوت ہے وزیراعظم عمران خان آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنے کے بجائے ابھی سے جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تعلقات اچھے کرلیں تاکہ جیل میں انہیں سکون ملے کیونکہ عام انتخابات سال بعد نہیں بلکہ مہینوں میں ہونے والے ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان کو چوروں کا سردار ثابت کردیا ہے اور ہر پاکستانی کی بدنامی ہوئی ہے،قوم جانتی ہے کہ وزراء کو ایوارڈ کس چیز پر دیئے گئے ہم اپنے منہ سے وہ باتیں نہیں کہہ سکتے، مسلم لیگ ن ملک پاکستان کیلئے گھر بار اور جانیں قربان کرنے والے قبائلی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ قبائلی عوام نے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے پولیس،پاک فوج،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت انمول قربانیں دی ہیں اب تو ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپریشن ضرب عضب کے متاثرین،تاجروں اور داکنادروں کو معاوضہ اور مراعات دیں جبکہ غلام خان بارڈر پر آنے جانے والوں کیلئے بھی چیک پوسٹ قوانین میں اسی طرح نرمی کریں جس طرح عام چیک پوسٹوں پر لوگوں کو چیکنگ اور تصدیق کے بعد جانے دیا جاتا ہے،جو لوگ سروے سے رہ گئے ہیں ان کا دوبارہ سروے کرکے معاوضہ اور مراعات دی جائیں اور جب مسلم لیگ کی حکومت آئیگی جو کہ جلد آنے والی ہے پھر ہم مطالباے نہیں اعلانات کریں گے عظیم الشان ورکرز کنونشن اور شمولیتی جلسہ پر سابق ایم این اے ملک محمد نذیر خان،حاجی عنایت وزیر اور انکی ٹیم مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہآج ہزاروں افراد کا یہ جلسہ اور جگہ جگہ شاندار استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیرستان کے عوام آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں شیر کے نشان پر مہر لگاکر عوام کی قسمت میں مہنگائی،بیروزگاری اور کرپشن کے ذمہ داروں کو مسترد کریں گے۔انہوں نے ملکی معیشت کو مظبوط بنانے اور ملک کو مہنگائی،لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری سے نجات دلانے کیلئے نواز شریف کا دوبارہ اقتدار میں آنا ضروری ہے کیونکہ۰ مسلم لیگ ہی ملک کو چلانیا ور بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر وزیرستان کے عوام کے سفیر بن کر انکے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور وزیرستانیوں کے ھق کیلئے آواز اٹھائیں گے انہوں نے کاہ کہ ملک پر ایسا نااہل حکمرانوں کا ٹولہ مسلط ہے جو کہ اپنے وعدے بھی پورے نہیں کرہا ہے اور قوم کو کچھ دینے کے بجائے عوام کو ان کے حقوق کے حقوق پر بھی ڈاکہ ڈال رہا ہے نواز شریف نے ملک میں امن اور سبز پاسپورٹ کی ساکھ کوقائم رکھا عمران خان ایسے حکیم ہیں جو کہ آندھی آنکھ کو ٹھیک کرنے کے بجاے ٹھیک آنکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں انہوں نے نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کیا اور پرانے پاکستان کو بھی کلیہ بھگاڑ دیا،مذید کہا کہ ہواؤں کا رخ بتا رہا ہے کہ عمران کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں۔قبائلی عوام کے 140ارب روپے کھانے والے قبائلی عوام کو حقوق نہیں دے سکتے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اقتدار میں آکر قبائلی اضلاع کے عوام با الخصوص شمالی وزیرستان کے عوام کی دکھوں کا مداوا کریں گے اور انہیں بھی ملک کے باقی شہروں کے عوام کی طرح صحت،تعلیم،پانی،بجلی،مواصلات،روزگار اور بنیدای سہولایت زندگی فراہم کریں گے اور ہمیں بھی وزیرستان کے عوام سے توقع ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں وک کامیاب بنائیں گے۔