پیما کامیڈیکل کالج میں طالبات کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

پیما کامیڈیکل کالج میں طالبات کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبات کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کی ہراسمنٹ اور قتل کے واقعات کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ان میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پیما سندھ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فصیح احمد ہاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی ادارے میں تسلسل کے ساتھ ایسے افسوس ناک واقعات کا رونما ہونا انتہائی قابل مذمت ہے اور پوری ڈاکٹرز کمیونٹی اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ان واقعات نے نہ صرف طلبہ کو عدم تحفظ سے دوچار کر دیا ہے بلکہ والدین کے اعتماد کو بھی بری طرح مجروح کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی متعلقہ ادارے کی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -