ناعاقبت اندیش عناصر مہاجر حقوق کی جدوجہد دبانا چاہتے ہیں: سلیم حیدر

   ناعاقبت اندیش عناصر مہاجر حقوق کی جدوجہد دبانا چاہتے ہیں: سلیم حیدر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر نوجوان آگے آکر اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ اب نوجوانوں کو ہی مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوآگے لے کر چلنا ہے۔ مہاجر نوجوان شہری علاقوں میں آباد مہاجروں کے حقوق کی جنگ کا علم تھام لیں۔ ڈاکٹر سلیم حیدر سے کراچی یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے اُسامہ منصوری کی قیادت میں ملاقات کی جس میں احسن شیخ، اومیز سہیل، محمد رامیش، شزام علی اور حافظ عمر شامل تھے۔ وفد نے کراچی یوتھ آرگنائزیشن کے منشور اور مقاصد کے حوالے سے ڈاکٹر سلیم حیدر کو آگاہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج مہاجروں کو ایک مرتبہ پھر نئے جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ مہاجر سیاست میں آگے آنا ہوگا کیونکہ مہاجر حقوق کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں مہاجروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جن میں بڑی تعداد مہاجر نوجوانوں کی ہے۔ اب جبکہ ناعاقبت اندیش عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے مہاجر حقوق کی جدوجہد کو دبانا چاہتے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ آلہ کار وہ عناصر ہیں جنہیں مہاجر نام اورشناخت پر کراچی میں پہچان ملی اور انہوں نے ماضی میں مہاجر سیاست کی آڑ میں لوٹ مار کرکے جائیدادیں بنائیں۔ آج وہ سب سے زیادہ مہاجروں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -