چھیڑ چھاڑ کرنے پر مردان میں لڑکی نے لڑکے کو گولی مار دی

چھیڑ چھاڑ کرنے پر مردان میں لڑکی نے لڑکے کو گولی مار دی
چھیڑ چھاڑ کرنے پر مردان میں لڑکی نے لڑکے کو گولی مار دی

  

مردان (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی ماردی،  واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے، لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق اس سے پہلے بھی لڑکا کھیتوں میں بدتمیزی کرچکا ہے، 16 سالہ لڑکی نے لڑکے کے سینے پر گولی چلا کر اسے زخمی کیا۔لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آکر فائرنگ کی، لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کررہا تھا بہن سے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -