13 ماہ قبل مردہ پیدا ہونے والے بچے کی تدفین نہ ہونے پر والد کا عدالت سے رجوع لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کیا موقف اپنایا؟ جان کرکسی کو بھی غصہ آجائے

13 ماہ قبل مردہ پیدا ہونے والے بچے کی تدفین نہ ہونے پر والد کا عدالت سے رجوع ...
 13 ماہ قبل مردہ پیدا ہونے والے بچے کی تدفین نہ ہونے پر والد کا عدالت سے رجوع لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کیا موقف اپنایا؟ جان کرکسی کو بھی غصہ آجائے

  

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت میں ایک خاندان نے ایک نجی ہسپتال پر 13 ماہ قبل پیدا ہونے والے اپنے مردہ بچے کی اب تک تدفین نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے ، بچے کے والد نے کہا کہ انھیں اتفاقیہ طور پر پتہ چلا کہ ان کا مردہ بچہ ابھی تک ہسپتال کے سرد خانے میں ہے۔ 

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مختلف عذر پیش کیے اور کہا بچے کی تدفین کرنا بھول گئے تھے۔ بچے کے غمزدہ والد نے بتایا کہ جس وقت کورونا کے باعث کرفیو لگا ہوا تھا تو ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم مردہ بچہ آپ کو نہیں دے سکتے۔ ہم متعلقہ ادارے کے تعاون سے خود ہی تدفین کردیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب 13 ماہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بچے کی تدفین نہیں ہوئی ہے اور بچے کی لاش ہسپتال کے مردہ خانے میں ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -